ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اہلسنّت وجماعت کی تیس جماعتوں نے مارچ کی حمایت کااعلان

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) اہلسنّت وجماعت کی تیس بڑی جماعتوں نے سنی تحریک کے ”روشن پاکستان مارچ “کی حمایت کااعلان کردیا،سنی تحریک کے زیراہتمام کل ( اتوار ) 8مئی کو داتادربارسے پنجاب اسمبلی تک منعقدہونیوالے روشن پاکستان مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔روشن پاکستان مارچ کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں تحفظ ناموس رسالت محاذ،تحریک صراط مستقیم پاکستان،جماعت رضائے مصطفی،جماعت اہلسنّت،عالمی تنظیم اہلسنّت،مرکزی جماعت اہلسنّت،جمعیت علمائے پاکستان(نورانی)، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان،تحریک فدایان ختم نبوت،پاسبان اہلسنّت پاکستان، انجمن طلباءاسلام، پاکستان فلاح پارٹی ، سُنی علماءکونسل، تحریک تحفظ اسلام ، اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن ،تحریک احیائے اسلام ، سُنی یوتھ فورس،بزم سیفیہ محمدیہ پاکستان، منظرالاسلام فاﺅنڈیشن، سنی جمیعت القراءانٹرنیشنل، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان،الغالبون یوتھ ونگ،صفہ سٹوڈنٹس فاﺅنڈیشن، بزم رضاپاکستان،انجمن شیران اسلام ، بزم غوثیہ سلطانیہ ، غوثیہ یوتھ فورس ودیگرشامل ہیں،سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمدنوازقادری کے مطابق مذکورہ جماعتوں کے مرکزی اورصوبائی عہدیداروں نے سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی اورڈویژنل صدرعلامہ مجاہدعبدالرسول سے ملاقات کے دوران روشن پاکستان مارچ کی حمایت اور بھرپورشرکت کی یقین دہانی کرائی۔ رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،روشن پاکستان مارچ دہشتگردی،مہنگائی،بےروزگاری اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ملک بھرکے علماءومشائخ دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف جہدوجہدکے لیے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کے ساتھ ہیں۔<



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…