پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نائجیریا: خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو شہر کے مصروف ترین بس اسٹاپ پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور دیگر 30 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملک خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعے کے عینی شاہد آدامو محمد کا کہنا تھا کہ داماتورو کے وسط میں واقع موٹر پارک کے قریب ہونے والے زور دھماکے کے بعد ہر جانب افراتفری پھیل گئی۔ مذکورہ علاقہ بوکو حرام نامی اسلامی شدت پسند تنظیم کی جانب سے متعدد بار حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، تاہم مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔ ریاست یوبے کے دارلحکومت داماتورو کے پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور دیگر 30 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بوکو حرام کی جانب سے نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے گومبے پر بھی قبضے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن اسے ناکام بنادیا گیا تھا، گومبے پر حملے سے قبل بوکو حرام تنظیم کی جانب سےعوام کو انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بوکو حرام کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر نائجیریا کی حکومت نے 14 فروری سے ہونے والے قومی انتخابات کو گزشتہ ہفتے ملتوی کردیا تھا۔ نائجیریا کے صدر گڈ لک جانیتھن نے قومی انتخابات کے لیے 28 مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی ریاست کی جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں خطے کی معاشی صورتحال کو تیزی تباہ کیا ہے اور یہ بڑھ کر افریقہ کے علاقوں کیمرون، چاڈ اور نیگر تک پہنچ گئی ہے۔ بوکو حرام تنظیم کے سربراہ نے اپنے اعلانات میں کئی بار اس بات کو دہرایا ہے کہ ‘جمہوریت غیر اسلامی ہے’۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…