ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دفتر خارجہ نے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی، جانئے کیوں

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک )گزشتہ 18 ماہ سے سائبر حملوں کے واقعات کے بعد دفتر خارجہ نے ہیکرز کے حملے سے بچنے کے لیے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عہدیدار نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے بیرون ملک مشنز سے محفوظ مواصلات کے لیے، حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔سائبر سیکیورٹی کے لیے درخواست کی گئی رقم، ان اضافیاخراجات سے 130 فیصد زیادہ ہے جو دفتر خارجہ اپنی عمارت اور احاطے کی سیکیورٹی کے لیے ساڑھے 3 کروڑ روپے کی صورت میں حاصل کر رہا ہے۔عہدیدار کا خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ہیکرز کے حملوں سے تحفظ کی ذمہ داری آئی ایس آئی انجام دے گی۔وزارت خارجہ کی جانب سے یہ قدم گزشتہ ڈیڑھ سال میں تین بڑے سائبر حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔سائبر سیکیورٹی کے لیے اضافی اخراجات کی درخواست وزارت خارجہ کے شعبہ آئی ٹی کو مزید مضبوط بنانے اور اسے جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ہم پہلے ہی اقدامات اٹھا رہے ہیں، لیکن ہماری ویب سائٹ، ای میلز اور سرورز مسلسل سائبر حملوں کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آئی ایس آئی، سائبر سیکیورٹی کی ذمہ داری کا کچھ حصہ اپنے منظور شدہ کانٹریکٹرز کو سونپ دے، لیکن وزارت خارجہ نے اس مقصد کے لیے خود سے کبھی کسی نجی فرمز کی خدمات حاصل نہیں کیں۔کمیٹی کے بعد ارکان نے آئی ایس آئی کو یہ ذمہ داری چلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے عہدیدار کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی کی ذمہ داری دیئے جانے کے باوجود آئی ایس آئی کو دفتر خارجہ کے معاملات میں محدود رسائی حاصل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…