راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاﺅن کی اس رپورٹ پر شور نہ مچایا جائے۔میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز بلا امتیاز کاروائی کر رہی ہے جبکہ سانحہ بلدیہ کی انکوائری کے لیے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کی سربراہی کسی فوجی نے نہیں بلکہ ایس ایس پی ساﺅتھ نے کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ دوسری دفعہ عدالت میں پیش کی گئی ہے جبکہ یہ رپورٹ اس سے پہلے بھی عدالت میں پیش ہو چکی ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کی رپورٹ کے کہنے پر نہیں بلکہ عدالتی احکامات کے بعد عدالت میں پیش کی گئی تھی ۔