اسلا م آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمن کرکٹ ٹیم کی 22 کھلاڑیوں کو 2016 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں عورتوں کی ٹیم نے گروپ میچوں میں انڈیا کی ٹیم کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلان کے مطابق 22 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کیمطابق چیئرمین شہریار خان نے 2015 میں خواتین کھلاڑیوں کی مقامی اور عالمی سطح پر عمدہ کارکردگی کے بعد انھیں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے۔اسماویہ اقبال کھوکھر کو کیٹگری اے میں رکھا گیا ہیجن 22 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے ان میں ثنا میر، بسمہ معروف، جویریہ ودود، اسماویہ اقبال کھوکھر، ندا رشید، انم امین، سیدہ نین فاطمی عابدی، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز، ربیعہ شاہ، سدرہ امین، ناہید خان، عالیہ ریاض، ارم جاوید، مرینہ اقبال، ثانیہ اقبال، منیبہ علی صدیقی، الماس اکرم، ایمن انور، ڈیانا بیگ، عائشہ ظفر اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ جو یکم جنوری 2016 سے شروع ہو گا اسے چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹگری اے: ثنا میر، بسمہ معروف، جویریہ ودود، اسماویہ اقبال کھوکھر۔کیٹگری بی: ندا رشید، انم امین، سیدہ نین فاطمی عابدی جبکہ کیٹگری سی: سعدیہ یوسف، سدرہ نواز، ربیعہ شاہ، سدرہ آمین، ناہید خان، عالیہ ریاض، ارم جاوید، مرینہ اقبال، ثانیہ اقبال۔کیٹگری ڈی: منیبہ علی صدیقی، الماس اکرم، ایمن انور، ڈیانا بیگ، عائشہ ظفر، کائنات امتیازشامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں