ممبئی (این این آئی)”اترن“ سیریل کی ادکارہ ٹینا دتہ کہتی ہیںبڑے شہر میں جب آپ اکیلے رہ کر کام کر رہے ہوتے ہیں اور کریئر میں اتار چڑھاو¿ آتے ہیں، تب خود کو سنبھالنا آسان نہیں ہوتا۔ جب مجھے لگا کہ میں ڈپریشن کی طرف کھچی جا رہی ہوں، تب میں نے ہمیشہ ایسے دوستوں کے ساتھ وقت گزارا جو مثبت ہوں۔ان کا کہنا تھا سب سے ضروری ہے ایسی سپورٹ کی جو آپ کے جذبات کو سمجھے اور آپ کا محرک رہے۔ زندگی میں جو بھی ہو اسے قبول کرنا چاہیے، ضروری نہیں کہ سب کچھ ویسا ہی ہو جیسا آپ نے چاہا ہے۔