نئی دہلی (نیوزڈیسک) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلور کی ٹیم کولکتہ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ٹیم قائد کوہلی پر 24 لاکھ جبکہ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، کوہلی کو رواں ایڈیشن کے دوران دوسری بار سلواوورریٹ کی بناءپر جرمانے کا سامنا ہوا ہے، اگر تیسری بار سلو اوور ریٹ ہوا تو کوہلی کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔