کراچی (نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کی جانب سے دوران تفتیش اہم انکشافات کا سلسلہ جاری ہے،کاشف ڈیوڈ نے 11 سرکاری افسران اور 22 بلڈرز سہولت کاروں کے نام اگل دیئے ہیں۔دوران تفتیش کاشف عرف ڈیوڈ نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے کئی علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کا بھی سرغنہ تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش 34 ایسے افراد کے نام اگلے ہیں جو اس کے لیے سہولت کاری کا کام کرتے تھے، ان میں11 سرکاری افسران اور22بلڈرز شامل ہیں۔کاشف ڈیوڈ نے سہولت کاروں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد غیرقانونی تعمیرات کروائیں، اس سے حاصل ہونے والی رقم سے دبئی میں رہائش اختیار کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ڈیوڈ اور اس کے اہل خانہ کے 6 بنک اکاؤنٹس میں 17 کروڑ روپے موجود ہیں۔