جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

لڑکی کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ،پولیس کی بڑی ناکامی سامنے آگئی

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)اندوہناک واقعے میں عنبرین کو ایک گاڑی میں باندھ کر جلا دیا گیا، ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، پچیس سے زائد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے باوجود اصل قاتل آزادانہ گھوم رہے ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں واقع گاؤں مکول پائیں کے رہائشی ریاست کی سترہ سالہ بیٹی عنبرین کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے گاڑی میں باندھ کر زندہ جلادیا تھا، پولیس نے ابتدائی طور پر پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، ابتدائی شواہد حاصل کر کے لیبارٹری کو منتقل کر دئیے لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود نہ شواہد کی کوئی رپورٹ سامنے آئی اور نہ ہی مشتبہ افراد کی تفتیش سے اصل قاتلوں کا سراغ لگایا جا سکا۔ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمان قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے پر کوئی ٹھوس جواب دینے سے قاصر ہیں اور لواحقین کے انصاف کے مطالبے پر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ عنبرین کے قاتلوں کو پولیس تحفظ دینے کی کوشش کر رہی ہے، تمام تر شواہد اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے باوجود قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ لواحقین نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں فوری انصاف فراہم کریں اور ہماری بیٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اگر انہیں فوری انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ کے پی کے اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…