جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

برے وقت میں ہار نہ ماننے والا ہی چمپئن بنتا ہے ،جن لوگوں نے سکول ،یونیورسٹی بند کی ان کیخلاف عوام کو ایکشن لینا ہے،عمران خان

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک عمران خان نے کہا ہے کہ اچھا کھلاڑی اور چیمپئن کبھی ہار نہیں مانتا ، کھیل کے دوران اور زندگی میں ہر انسان پر اچھا برا وقت آتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان اس سے ہار مان کر بیٹھ جائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورمیں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر میں منعقدہ خیبرپختونخوا انڈر23گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر کھیل محمود خان ، ممبران صوبائی اسمبلی شاہ فرمان ، محمد عاطف ، مشیروزیر اعلیٰ برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجد علی خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل و سیاحت طارق خان ، ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود سمیت کھلاڑیوں اوردیگربھی موجودتھے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے ، سب کھلاڑیوں نے ماریں کھائی ہیں ، برا وقت دیکھا ہے ، چمپئن میں اور وہ انسان جو کھیل کھیل کر کامیاب نہیں ہوتا دونوں میں فرق ضرور ہوتا ہے ، جو چمپئن ہوتا ہے وہ ہار سے ڈرتا نہیں اس سے سیکھتا ہے ، عمران خان نے کہا کہ آپ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں ۔ اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں ، وہ انسان جو ہارتا ہے وہ اور مضبوط ہوتا ہے ، مار کھا کر سیکھتا ہے ، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مان لیتے ہیں ، چیمپئن آخری گیند تک ہار نہیں مانتا ۔ عمران خان نے کہا کہ میں 18 سال کی عمر میں قومی ٹیم کا حصہ بنا مگر پہلے میچ کے بعد ٹیم سے نکل گیا اور اس کے بعد چار سال تک محنت کی اور اپنی محنت کی وجہ سے ٹیم میں واپس آیا ، میں نے واپسی کے بعد خواب دیکھا کہ میں پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بناؤں ۔ اللہ کے کرم سے میں نے وہ خواب پورا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست میں 20 سال گزار دیئے ہیں ۔ چیمپئن آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے ، جتنا بڑا چیلنج ہوتا ہے اتنی بڑی سوچ آجاتی ہے ، میں نے کرکٹ کے بعد کینسر ہسپتال بنایا لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال نہیں بن سکتا مگر آپ سب کی دعاؤں سے وہ ہسپتال بن گیا ، تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹی بنائی جہاں آج نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ آج نوجوانوں کو اللہ نے بڑی طاقت دی ہے ، وہ مشکلات کا سامنا کرنا جانتا ہے ، ہم سب جتنی مشکلات کا سامنا کریں گے اتنے ہی بہتر ہوجائیں گے ، لیکن جو ہار سے ڈرجائے گا اس کا جیتنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا اس ملک کے عوام کو معلوم ہے میں کن لوگوں سے مقابلہ کر رہا ہوں ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ہزارہ گئے مانسہرہ کی یونیورسٹی بند کر دی گئی ، انہوں نے دورہ کیا تو وہاں سکول بھی بند کر دیا گیا ، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور جن لوگوں نے سکول اور یونیورسٹی بند کی ان کیخلاف عوام کو ایکشن لینا ہے ، عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر یونین کونسل اور سکولوں میں گراؤنڈز بنا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…