اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے ٹی او آرزکے 15نکات پر اتفاق کرلیا،اپوزیشن وزیراعظم کے فوری استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہو گی، ٹی او آرزمیں سب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا،15 رکنی ٹرمز آف ریفرنس میں وزیراعظم کے مشترکہ اجلاس میں آ کر خاندان کے اثاثے اور آمدن کا ذریعہ بتانے، پانامہ پیپرز کےلئے انکوائری کمیشن کی تشکیل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کرانے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیار کمیشن بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کے ڈرافٹ پر تمام جماعتیں متفق ہیں ، چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کی سنجیدہ تحقیقات ہوںجبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی او آرز کے 15نکات پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو مسترد کر دیا ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر واحد حل جوڈیشل کمیشن ہے، اپوزیشن کی کوئی جماعت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن نے ٹی او آرز کے 15 نکات پر اتفاق کرلیا گیا ۔اپوزیشن کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام آنے پر احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہوگا جب کہ وزیراعظم اپنے ، خاندان کے اثاثے اور آمدن کا مشترکہ اجلاس میں آکر اعلان کریں۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے، اگرکمیشن نہیں بنتا توٹی او آر کا سارا عمل پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے مکمل کیا جائے اور پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کے پاس ہو۔ٹرمز آف ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ پاناما پیپرزانکوائری اینڈ ٹرائل ایکٹ کے نام سے خصوصی قانون منظور کیا جائے اور صدارتی آرڈیننس سے بننے والے انکوائری کمیشن کو پارلیمانی تحفظ فراہم کیا جائے جب کہ پانا لیکس کی تحقیقات بین الاقوامی آڈٹ فرم سے کرائی جائے اور درم کا انتخاب تشہیر کر کے اور بولی دے کر کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن ٹی او آرز میں وزیراعظم نواز شریف کے فوری استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے اور وزیراعظم کے استعفے کو اگلے مرحلے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کے ڈرافٹ پر تمام جماعتیں متفق ہیں، چار گھنٹے کے تبادلہ خیال کے بعد ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز اپنے ڈرافٹ شیئر کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تاریخ کا آج انوکھا دن ہے کہ ٹی او آرز پر تمام جماعتیں متفق ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی نے استعفے کا مطالبہ نہ کر کے کیا وزیراعظم نوازشریف کو بچا نہیں لیا؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں پہلے ڈرافٹ سامنے آنے دیں جب پلان بی کا وقت آئے گا تو آپ تیار پائیں گے، پانامہ لیکس معاملے کی سنجیدہ تحقیقات چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی او آرز کے 15نکات پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو مسترد کر دیا ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر واحد حل جوڈیشل کمیشن ہے، اپوزیشن کی کوئی جماعت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے، پانامہ لیکس پر تحقیقات کےلئے کمیشن کو تین ماہ کا وقت دیئے جانے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر چھ جماعتیں ساتھ ہیں جبکہ دو کا اختلاف ہے۔(اح)
پا نا ما لیکس معا ملہ ! اپو زیشن کی حکو مت کیلئے تیا ر کر دہ 15 نکات وقت سے پہلے لیک ہو گئے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، ...
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے ...
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ ...
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، علیمہ خان
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معافی مانگ لی
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف...