ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وزیرا عظم اقتدار کی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ٗنعیم الحق

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیرا عظم اقتدار کی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ نواز شریف کو اچانک بنوں کا خیال آگیا تاہم وہ پانا ما لیکس پر جواب کیوں نہیں دے رہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے تاہم پی ٹی آئی پانا مالیکس کو دبانے کی کوشش ناکام بنا دے گی۔اس سے قبل ٹوئٹ کے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں وزیراعظم کے جلسہ کے موقع پر سکولوں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابند ترین عمل ہے ٗ صوبائی حکومت سلسلہ بند کرے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وی آئی پیز کی آمد پر تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی ادارے انحطاط پذیر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں کے پی کے حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کریں ٗخیال رہے کہ بنوں میں وزیراعظم نواز شریف ایک جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے آئے تو اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…