جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں‘ ملیحہ لودھی

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں‘ سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے‘ سلامتی کونسل میں توسیع کے حوالے سے تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہئے‘ سلامتی کونسل کو جمہوری ‘ جوابدہ ‘ شفاف اور موثر بنایا جائے۔ وہ گزشتہ روز نیویارک میں بین الحکومتی مباحثے میں خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی خود مختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کیلئے تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اورموثربنایا جائے جب کہ نمائندگی کا تصوراحتساب کے بغیرکھوکھلا ہوگا، محدود مدت کے لئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواترانتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے حصول کے لئے بھارت کی منطق عجیب ہے۔ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع کی تجویز درست نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…