کراچی(نیوز ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری کے پاکستان واپس آنے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ہے ۔آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد منظور حسین وسان نے کہا کہ سابق صدر رواں سال جون میں دبئی اور جولائی میں پاکستان واپس آئیں گے اور ملکی سیاست میں عملی طورپر حصہ لیں گے ۔انہوں نے پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ تخت لاہور کے لیے 3ماہ مشکل کے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری طویل عرصے سے بیرون ملک علاج کے سلسلے میں مقیم ہیں ۔