اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سابق کوچ اور سلیکٹر محسن حسن خان سے رابطہ کر لیا جبکہ محسن حسن خان نے بھی کوچ بننے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ۔ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے پہلے وسیم اکرم اور رمیض راجہ پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی جس نے ہیڈ کوچ کا انتخاب کرنا تھا میں نے اس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا جس پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بذات خود مجھ سے رابطہ کیا ہے اور ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور مجھ سے دستیابی کے حوالے سے پوچھا ہے جس کے جواب میں نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست اس لئے جمع نہیں کروائی تھی کیونکہ جونیئر اور سٹے باز کرکٹرز کو ہیڈ کوچ کے لئے انٹرویو نہیں دے سکتا ۔لیکن جب سابق ٹیسٹ کرکٹر مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر سے آن لائن نے محسن حسن خان کی کوچنگ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر شہریار خان محسن حسن خان کو ہیڈ کوچ بنانا چاہتے ہیں تو میں ان کو مبارکباد دوں گا کہ وہ پاکستان کی ٹیم کے لئے ایک بہت اچھا کوچ منتخب کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ لیکن ایسا نہیں ہو گا چیئرمین پی سی بی شہریار خان صرف لولی پوپ دے رہے ہیں اور محسن حسن خان کو کوچ نہیں بنائیں گے کیونکہ کوچ بنانے کی ذمہ داری وسیم اکرم اور رمیض راجہ کی ہے اور یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کے لئے مناسب نہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے پانچ پانچ لاکھ لیتے ہیں اور مشیر کرکٹ بورڈ کے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور جب یہ پاکستان بورڈ سے پیسے لیتے ہیں تو پھر باہر ممالک میں پیسہ کمانے کیوں چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا کوئی بھی چیئرمین ہو اور کوئی بھی مینجمنٹ ہو یہ دونوں کھلاڑی ہمیشہ بورڈ کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں اور ہر بورڈ کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں کیونکہ وسیم اکرم اور رمیض راجہ صرف پیسے سے محبت کرتے ہیں ۔اور ان کو پاکستان کی عزت بے عزتی کا کوئی خوف نہیں عبدالقادر نے مزید کہا کہ جو بھی ہو جائے پاکستان کرکٹ بورڈ صرف گورے کو ہی کوچ بنائے گا محسن حسن خان کو بورڈ کی طرف سے لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ محسن حسن خان ایک باوقار اور محبت وطن پاکستانی ہیں اور وہ ہمیشہ پاکستان کی عزت اور شہرت کو ملحوظ خاطر رکھ کر کوئی قدم اٹھاتا ہے اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے محسن حسن خان سے زیادہ کوئی لائق نہیں اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملے لیکن ایسا ہو گا نہیں جبکہ محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کوچ بناای جاتا ہے تو میں اپنے من دھن سے کوچنگ کے فرائض سرانجام دوں گا اور کوئی کسر باقی نہیں رہنے دوں گا محسن حسن خان نے انگلینڈ کی طرف سے نئے متعارف کرائے گئے پوائنٹ سسٹم کے متعلق کہا کہ ابھی تو شروعات ہے یہ تو وقت بھی بتائے گا کہ پوائنٹ سسٹم اچھا ہے یا برا واضح رہے کہ محسن حسن خان اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر کے فرائض باخوشی انجام دے چکے ہیں اور ان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی تھی ۔
بریکنگ نیوز قو می کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ کیلئے پی سی بی نے بڑی شخصیت کو رضا مند کر لیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
-
میانوالی ،بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی ...
-
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ ...
-
’تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع ...
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،اب آرمی ...
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر ...
-
مسافر بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک
-
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
-
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان ...
-
پی ٹی ایم رہنماؤں نوراللہ ترین، حنیف پشین کی جانب سے قومی ترانے کی بے ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
-
میانوالی ،بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی نکاح کر ڈالا
-
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ میں آگیا، روکنے کی کوشش، نواز...
-
’تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،اب آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع...
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا
-
مسافر بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک
-
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
-
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا
-
پی ٹی ایم رہنماؤں نوراللہ ترین، حنیف پشین کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی
-
اسلام آباد دھماکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ٹیم کو دورہِ...
-
راولپنڈی’ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ















































