فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو فائنل میں 151 رنز سے ہرا کر پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔اتوار کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 58 اووروں میں 311 رنز بنائے ۔ خیبرپختونخوا کی طرف سے فخرزمان نے 115 ، احمد شہزاد نے 64 ، کپتان یونس خان نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ حماد نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے جواب میں پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخوا کے باؤلروں کے سامنے نہ چل سکی پوری ٹیم 36.1 اوور میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ شاہ مسعود نے 36 ، ذوالفقار بابر نے 29 رنز بنائے ۔خیبرپختونخوا کی طرف سے یاسر شاہ اور زوہیب نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اس سے خیبرپختونخوا نے 151 رنز سے فائنل جیتنے کا ا عزاز اپنے نام کر لیا فخر زمان مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے اور رنز اپ کو 10 لاکھ روپے، مین آف دی میچ کو ایک لاکھ روپے ،بیسٹ بیٹسمین کو ایک لاکھ روپے ، بیسٹ باؤلر کو ایک لاکھ روپے ،بیسٹ آل راؤنڈر ایک لاکھ روپے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات تقسیم کئے۔ خیبرپختونخوا نے میچ جیتنے کی خوشی میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آتشبازی کا نہ صرف مظاہرہ ہوا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ۔ اس موقع پر آر ٹی او فیصل آباد بلال صدیق کامیانہ ، ڈی سی او فیصل آباد سلیمان غنی اور دیگر انتظامیہ کے آفسران بھی موجود تھے ان کی موجودگی میں آتشبازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ۔ ۔