لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی جلسہ، پانامہ لیکس پر بنائے گئے گیتوں پر کھلاڑی بے قابو،پنجاب اسمبلی کے سامنے پی ٹی آئی کے پاور شو کے دوران پانامہ لیکس پر بنائے گئے گیتوں پر سونامی کے کھلاڑیوں کا زبردست رقص کرتے ہوئے نظر آتے رہے۔ اتوار کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران پانامہ لیکس پر بنائے گئے خصوصی گیتوں پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے رہے اور پارٹی جھنڈے لہراتے ہوئے بھنگڑے دال کر ناچتے رہے۔