اسلام آباد(نیوزڈیسک) کشمیرہاؤس اسلام آباد میں کشمیرکونسل کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے امیدواروں سے انٹرویوکے دوران پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپوراورمشیرحکومت راجہ مبشراعجاز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے،مبشراعجاز کے صفائی دینے اورکارکنوں کے بیچ بچاؤ کے باعث معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ انٹرویو کے لئے بنائے گئے پینل کی سرپرست فریال تالپوردوسرے اراکین کے ساتھ انٹرویوز کی میز سے اٹھ کر کمرے میں گئیں تو امیدواروں نے ان پرہلہ بول دیااورپینل پرواضع کیا کہ اگر امجدجلیل ،چوہدری ادریس اور یونس میر میں سے کسی کوٹکٹ دیاگیا تو وہ احتجاج کریں کیونکہ ان تینوں پر بھاری رقم کے عوض ٹکٹ خریدنے کے الزامات ہیں۔اس دوران فریال تالپورتلخ لہجے میں مبشراعجاز سے مخاطب ہوئیں اورکہا کہ آپ نے بلاول بھٹوزرداری سے ان کیخلاف باتیں کیں اور پھر ان باتوں کو اخبارات میں بھی دیا۔ مبشراعجاز نے بھی اسی لہجے میں فریال تالپور کو جواب دیا کہ جو میں نے محسوس کیا وہی کہا ، پارٹی کا نظریاتی اورپرانا کارکن ہونے کے ناطے میرافرض ہے کہ میں پارٹی میں ہونے والی خرابیوں کی نشاندہی کروں تاہم میں نے اخبار میں رپورٹ نہیں کرایا۔اس سلسلے میں اخبار والوں سے پوچھاجائے کہ انہیں اس محفل میں موجود کس کارکن نے بتایا۔ مبشراعجاز کی وضاحت اورکارکنوں کے بچ بچاؤ کے سبب فی الوقت معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔ واضح رہے کہ مبشر اعجاز کشمیر کونسل کے لیے پارٹی ٹکٹ کے بھی خواہش مند ہیں تاہم پارٹی کی مرکزی قیادت نے 38امیدواروں میں سے صر ف تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رکھا ہے جسکا حتمی اعلان آئندہ دنوں کر دیا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































