پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویوین رچرڈز بھارت پر برس پڑے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگسٹن(نیوز ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق کرکٹر ویوین رچرڈز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمپین ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آئی سی سی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کا ڈیرین سیمی کی ٹیم کے لیے الگ اور بھارتی ٹیم کیلئے دوسرا قانون ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے اور طریقہ کار پر کپتان ڈیرن سیمی ٗآل راؤنڈر ڈوائن براوو اور مارلن سیموئلز جیسے تجربہ کھلاڑیوں نے بورڈ پر غصے کا اظہار کیا تھا۔آئی سی سی بورڈ کی دبئی میں ہونے والی حالیہ میٹنگ کے بعد جاری بیان میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو نامناسب ٗ بدتمیز اور ایونٹ کی بدنامی کا باعث قرار دیا تھا۔ویوین رچرڈز نے جمیکا کے اخبار کو اپنے بیان میں کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں آئی سی کے تھرڈ امپائر کی جانب واپس جانے اور اس جیسے قوانین موجود ہیں، اور اگر آپ عالمی کرکٹ کے گورننگ باڈی ہیں تو ہرکوئی ایک چھتری تلے آجاتے ہیں ٗبھارت کچھ مخصوص چیزیں نہیں کرتا جو ہوسکتا ہے آئی سی سی کے قانون میں ہو۔انھوں نے کہا کہ وہ اس چیز کو بالکل نظرانداز کئے ہوئے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ اس میں مزید دور چلے گئے ہیں۔رچرڈز نے بھارت کی گورننگ باڈی میں حیثیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی وجہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔عظیم بلے باز کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص ہوں اور سیمی کے بیان پر جو کچھ وہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس کے لیے تنقید کرنے کی کوشش کررہاہوں۔آئی سی سی کے انتظامی معاملات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب آپ آئی سی سی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے پوری دنیا کا جائزہ لیتے ہیں تو کچھ قوانین سب کے لیے نہیں ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…