اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے جنگی مشن کے نام پر جعلی کاغذات بنا کر لوگوں کو بیرون ملک بھیجوانے والا گروہ پکڑا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے اقوام متحدہ کے جعلی ایگریمنٹ لیٹر اور جنگی مشن کے نام پر ایتھوپیا بجھوانے کے جعلی کاغذات بھی برآمد کر لئے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ فیض آباد کے قریب ہوٹل سے گرفتار انسانی اسمگلروں کی شناخت صفدر، اقبال اور بابر حیات کے ناموں سے ہوئی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اقوام متحدہ کے نام پر معصوم شہریوں کو بیرون ممالک بجھوا کر بھاری رقوم ہتھیا رہے تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اقوام متحدہ کے جعلی ایگریمنٹ لیٹرز اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام فوج کے جعلی ڈیمانڈ لیٹر بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا گیا۔قبل ازیں ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کیا تھا۔