لاہور(نیوزڈیسک)خواتین کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے لاہور جلسہ میں پہلی بار نیا تجربہ،تحریک انصاف کے یو م تاسیس کے موقع پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کے بعد لاہور کے جلسے کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں خواتین کے بیٹھنے کیلئے مکمل طور پر الگ حصہ مختص کر کے اس کے ارد گرد خار دار تاریں لگا دی گئیں جبکہ ایک حصے میں کنٹینرز بھی رکھے گئے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کسی بھی مرد کارکن کو خواتین کے لئے مختص پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔ اس موقع پر ڈیڑھ سو خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ پی ٹی آئی کی خواتین ٹائیگرز فورس نے پہلی مرتبہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔