کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ ابھی تو پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف کوئی تحریک شروع نہیں کی اورصرف ایک مطالبہ کیا ہے کہ شفاف کمیشن بنایا جائے ،بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے دوران میاں صاحب کو صرف ان کا وعدہ یاد کروایا ہے۔لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپوزیشن کی رائے سے کمیشن بنائے تاہم پیپلز پارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر کمیشن بنائے گی، انہوں نے کہا کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ پکڑاگیا لاہور میں بھی جلد چھوٹو گینگ پکڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،فرانزک آڈٹ کیلئے دوسرے ملک کے ایکسپرٹ کی ضرورت ہو تو رابطہ کیا جائے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر کمیشن انکی مرضی کے مطابق نہ بنا تو احتجاج کر ینگے۔