جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا,واجہ سعد رفیق

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحر یک انصاف کے جلسے کو ’’نیولکی عمرانی سر کس ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاوری چوہوں سے شکست کھاجانیوالا لاہور شیروں کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے ‘عمران خان آج بھی بچوں جیسی باتیں کر رہے ہیں انکی سیاسی تربیت بہت ضروری ہو چکی ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جھوٹوں کے سواکچھ نہیں مگر قوم انکے تمام جھوٹوں کے بارے میں مکمل اگا ہ اس لیے انکی کوئی ’’فلم یا سر کس ‘‘کا میاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں نے مانوں کی سیاست کر رہے ہیں پہلے چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن کی بات کرتے رہے اب کمیشن بننے جا رہا ہے تواب اسکو قبول کر نے کو تیار نہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی سیاسی تر بیت زیر و ہیں انکو سیاسی تر بیت کی بہت ضرورت ہے ورنہ وہ اسی طر ح سڑکوں پر دھر نوں اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کوتحر یک انصاف کے جلسوں اور عمران خان کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…