لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ گورننگ بورڈ کی منظوری سے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان دو روز میں کردیا جائے گا۔ اسپاٹ فکسنگ کے شکار تینوں قومی کرکٹرز کی انگلینڈ روانگی میں رکاوٹیں ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واپڈا کے زیر اہتمام فٹنس اینڈ فیلڈنگ کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس کافیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔دو مئی کو ہونے والے اجلاس میں گورننگ بورڈ کی منظوری سے نئے کوچ کی تقرری ہوگی۔شہریارخان نے اعتراف کیا کہ سلمان بٹ،محمد عامر اور محمد آصف کو انگلینڈ ویزہ دینے کیلئے تیار نہیں تاہم عامر کو ریلیف مل سکتا ہے۔شہریار خان نے بتایا کہ چیئرمین واپڈا اور ممبر گورننگ بورڈ ظفر محمود نے انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تقرری کے بارے میں اعتماد میں نہ لینے پر خط لکھا جس کا انہیں جواب بھی دے دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان؟
1
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں