اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا دس ارب روپے ہرجانے کا چیلنج قبول کرتا ہوں‘ شہباز شریف کا اعلان

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین کی طرف سے دس ارب روپے کے ہرجانے کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں ،جیت کر لوٹے ہوئے دس ارب روپے ان کے پیٹوں سے نکال عوام کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔ گزشتہ روز مناواں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تقریب میں شرکت کے موقع پر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑے خان صاحب ریلی نکال رہے ہیں ۔ قرضے معاف کرانے والے اور قبضہ گروپ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ فیصلہ کریں ریلی اپنے یا ہمارے خلاف نکال رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے میں اس چیلنج کو قبول کرتا ہوں ۔ جیت کر لوٹے ہوئے دس ارب روپے انکے پیٹوں سے نکال کر عوام کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرضے معاف کرانے اور قبضے سے بڑا گناہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ قرضے معاف کرائے اور جہاز اور کوٹھیاں خرید لیں ، بچوں کوباہر کمپنیاں بنا کر دیدیں ، جاگیریں لے لیں۔ میں بڑی دیر سے یہ بات کر رہا ہوں اور اب وہ تاریخ کا موڑ آگیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوٹے ہوئے اربوں روپے ان سے لے کر عوام کے قدموں میں نچھاور کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…