اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی نے اپنی رپور ٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ملاقات میں پی پی پی میں دوبارہ شمولیت پر غور کر نے کی حامی بھری ۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شدید اختلافا ت کے باعث شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے ملاقات میں پی پی پی میں دوبارہ شمولیت پر غور کر نے کی حامی بھری ۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف میں دیگر رہنماﺅں کے شاہ محمود قریشی سے اختلافات ان کی سابقہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی یی) کےلئے نرم رویہ رکھنے کے باعث ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حالیہ کرپشن کے خلاف حالیہ مہم میں سندھ میں ریلیوں اور جلسوں میں شاہ محمود قریشی نے خطاب میں پیپلز پارٹی پر تنقید سے گریز کیا ۔