جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کااستعفیٰ ،حکومت نے واضح اعلان کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے مطالبے پر کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے،وزیر اعظم کو قومی اسمبلی نے منتخب کیا ہے اور وہ انہیں اس عہدے سے اتار سکتی ہے،پانامہ لیکس الزامات سے وزیر اعظم کا کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ انکے بیٹوں کے حوالے سے ہے اور وہی اس کا جواب دیں گے،صنعتی اور گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ہٹانے کی سمری کیبنٹ ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے جو عنقریب منظور کر لی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پاکستان میں توانائی کی کوئی قلت نہیں رہے گی ۔ایس این جی پی ایل کا کراچی تا لاہور ایل این جی پائپ لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اوراسے دسمبر 2016ء میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومت ہر طرح سے سنجیدہ ہے لیکن اس منصوبے کے لئے فنڈز فراہم کرنے والے بینکوں کو کچھ تحفظات ہیں جسکی وجہ سے یہ منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانچ ارب ڈالر سے گیس کی گھریلو اور کمرشل پائپ لائنیں تبدیل کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…