لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سند ھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی انتظامات اور صحافی اقرار الحسن کی گرفتاری پرقرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کروائی جانے والی قراردادمیں کہاگیا ہے کہ’’یہ ایوان صحافی اقرار الحسن کو سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کا بھانڈا پھوڑنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ سیکورٹی ٹھیک کرنے اور ذمہ داران کو سزا دینے کے برعکس نڈر صحافی اقرارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صحافی اقرار الحسن پر اس ضمن میں عائد مقدمات ختم کیے جائیں‘‘۔