پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن بھاری پڑ گیا،صحافیوں کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں گزشتہ روز نجی ٹی وی کے یک اینکر کی جانب سے مسلح شخص کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کے واقعہ کے بعد شہر میں موجود تمام سرکاری اداروں میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔دفاتر کے دروازوں پرصحافیوں کے لیے خصوصی ہدایات آویزاں کی گئی ہیں کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو جامہ تلاشی کے بعد اندر آنے کی اجازت دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق نجی وی کے اینکر کی زور آزمائی نے شہر قائد کے صحافیوں کو ایک نئی آزمائش میں مبتلا کردیا ہے ۔مختلف سرکاری دفاتر میں احترام کے ساتھ داخل ہونے والے صحافیوں کے لیے اب وزیراعلیٰ ہاؤس ،سندھ ہائی کورٹ ،گورنر ہاؤس ،سندھ اسمبلی ،سندھ سیکرٹریٹ سمیت اہم اداروں میں خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد اہم عمارتوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ۔ہفتہ کو شہر میں منعقدہ تقریبات کے دوران صحافیوں کو ایک شخص کے کیے کی سزا بھگتنی پڑی اور وہ کسی ملزم کی طرح سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو جامہ تلاشی دیتے رہے ۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں غوث الاعظم کانفرنس کے دوران صحافیوں کو ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک سکیورٹی مراحل سے گذرنا پڑا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں نے ٹی وی چینلز کے کیمروں کے بیگ سمیت تمام آلات کو چیک کیا ۔جبکہ اسی قسم کی صورت حال سندھ ہائی کورٹ میں بھی دیکھنے میں آئی جہاں شدید گرمی کے موسم میں صحافی اپنی تلاشی دیتے رہے ۔ادھرسندھ اسمبلی سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی ہدایت پر سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس کے تمام اجازت نامے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر فوری طور پرمنسوخ کردیئے گئے ہیں ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…