لاہور ( نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرانا بہت بڑا قومی جرم ہے،جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ان کا بھی کڑا احتساب ضروری ہے۔وہ گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں، ایڈیٹرز، کالم نگاروں اور اینکرز سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والوں کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے اور جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے، ان کی فہرست سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔ غریب لوگو ں کی بینکو ں میں جمع پونجی ہڑپ کرنے والو ں کے نام سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والوں کے خاندانوں کی آف شور کمپنیاں بھی ہیں۔قرض ہڑپ کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔