پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں چوہے وہ کام کرگئے جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،لرزہ خیز انکشافات نے خوف و ہراس پھیلادیا،صرف ایک دن میں صرف ایک ہی ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چوہے کاٹنے سے بائیس کیسز رجسٹرڈ ہوئے ،باقی ہسپتالوں کا حال نامعلوم،پشاور میں چوہے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا،ایک ماہ میں تین سو چوہتر افراد کوکاٹاگیا،صرف ایک دن میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چوہے کاٹنے سے بائیس کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ پشاور میں چوہے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز ہسپتال میں چوہے کاٹنے سے بائیس کیسز رجسٹرڈ ہوئے،جس کے بعد ایک ماہ میں چوہوں کا کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین سو چوہتر ہوگئی ہے،اسپتال انتظامیہ کیمطابق متاثرہ افراد میں 128مرد،72خواتین اور 174بچے شامل ہیں، ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کو ویکسینیشن کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ،شہریوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے چوہوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔