چنیوٹ(نیوزڈیسک) چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی اور مردوں کی چوری کاانکشاف ہوا ہے تحصیل بھوانہ کے قبرستان کالو تنگ کی دیکھ بھال پر مامور بالا ملنگ نے بتایا کہ کچھ عرصے سے نامعلوم افراد نے قبروں کی کھدائی کر کے مردے غائب کر نے شروع کر دیئے ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار ضلعی حکومت کو اس بارے میں آگاہ کیا مگر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا قبرستان میں جگہ جگہ گڑھے اور کھدائی کے نشانات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔