پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپنے ٹی او آرز تیار کر لئے ، کل اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے اپنے ٹرمز آف ریفرنس تیار کر لئے ، کل ( منگل) کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و معروف قانون دان حامد خان ایڈووکیٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز مرتب کر کے ان کی پارٹی سربراہ عمران خان سے منظوری لے لی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کردہ ٹی او آرز میں پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمیشن اتنا بااختیار ہونا چاہیے جو آف شور کمپنیوں میں شامل افراد کی تفتیش کرے اور اس چیز کو بھی سامنے لائے کہ ان کمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے اور کیسے بھیجا گیا، اگر یہ سب غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہو تو ان میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ٹی او آرز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن تحقیقات کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے فوری طور پر رپورٹ منظر عام پر لائے۔تحریک انصاف 2مئی کو اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں اپنے ٹرمز آف ریفرنس پیش کرے گی جہاں ان کی منظوری کے بعد کمیشن کی تشکیل کے لیے ٹی او آرز حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھا ہے تاہم حکومت نے ٹرمز آف ریفرنس بنانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا جس پر اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے بھی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بننے والے کمیشن کے حوالے سے اپنے 13 نکاتی ٹی او آرز پیش کئے تھیجنہیں حکومت کو بھجوانے سمیت دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…