منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

’’را” کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ مل گیا،کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی ادارے نے ’’را‘‘کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ بھی لگالیاہے، کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہواہے۔ کراچی کے حالات خراب کرنے میں محمود صدیقی اور خلیل بہرامی نامی شہری ملوث ہیں، دونوں کی تصاویرمنظرعام پر آگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘پاکستان میں کس طرح آپریٹ کرتی ہے؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا ہے،گرفتاریوں سے بچنے کے لیے محمود صدیقی ملائیشیا اور خلیل بہرامی ساؤتھ افریقہ سے بھارت منتقل ہو گئے ہیں ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کراچی میں دہشت گردی کراتے ہیں، کراچی کے حالات خراب کرنے میں ’’را‘‘محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کو استعمال کرتی ہے ۔ خلیل بہرامی اورمحمود صدیقی کا کراچی میں منظم نیٹ ورک موجود ہے ۔حساس ادارے نے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کی قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں ، ’’را‘‘پہلے ملائیشیا اور ساؤتھ افریقہ سے پاکستان میں آپریٹ کرتی تھی ۔۔ چند ہفتے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے را کے پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…