کراچی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں لیاری گینگ وار اور القاعدہ دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے بلوں کی کاپیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہفتہ کودہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز کے لا آفیسر نے دہشت گردوں سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضیاء الدین اسپتال پر چھاپے کے دوران ہم نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور القاعدہ کے دہشت گردوں متعدد ملزمان کے علاج کے بلوں کی کاپیاں برآمد کی تھیں۔ لا آفیسر نے بتایا کہ اسپتال پر چھاپے کے دوران لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے علاج کے 47، القاعدہ دہشت گردوں کے 4 اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے علاج کے 9 بل برآمد ہوئے تھے۔رینجرز حکام کے مطابق سابق تفتیشی افسر بہت ایمانداری سے کیس کو آگے لے کر چلے لیکن موجودہ تفتیشی افسر نے دہشت گردوں کے بلوں کی کاپیاں غائب کردی ہیں، یہ کاپیاں کیس پراپرٹی کا حصہ اور اہم ثبوت کے طور پر سیل کی گئی تھیں، ان بلوں کی کاپیاں اب بھی ضیاء الدین اسپتال میں موجود ہیں، اگر عدالت چاہے تو بلوں کی کاپیاں منگوائی جا سکتی ہیں۔بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرعاصم کی بیٹی کی درخواست پر تفتیش منتقل کردی گئی ہے ۔نئے تفتیشی افسر نے مقدمہ ختم کرکے ڈاکٹر عاصم کو فائدہ پنچانے کی کوشش کی ہے ۔وکیل نے مزید کہا کہ رینجرز نے تفتیش منتقلی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔تفتیش کی منتقلی سندھ حکومت کی بدنیتی ہے ۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ ضیا الدین اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹریوسف ستار اور پولیس کے بیانات موجود ہیں ۔گواہوں نے عدالت میں بتایا کہ اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا تھا ۔تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے گواہوں کے بیانات نظر انداز کردیئے ہیں ۔ دوسری جانب کیس کے تفتیشی افسر نے رینجرز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری ایمانداری کی وجہ سے مجھے بہترین پولیس افسر کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور میں بیرون ملک بھی خدمات دے چکا ہوں، رینجرز کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ڈاکٹرعاصم کو بچانے کیلئے اندر ہی اندر بڑا کام ہوگیا،رینجرز کے وکیل ششدر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































