پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کیس ، اہم پیشرفت ، ثبوت حاصل کر لیے گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے دبئی میں اسپتال اور دیگر 26کمپنیوں سے متعلق اہم ثبوت حاصل کرلیئے ہیں،جنہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق نیب کے دو تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے ڈاکٹرعاصم حسین کے دبئی میں اسپتال ، دیگر جائیداد اور کمپنیوں سے متعلق اہم ترین ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق دبئی میں ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے ان کے علاوہ دبئی سمیت یو اے ای کی دیگر ریاستوں میں قائم ان کی 26کمپنیوں کی تفصیلات اور دیگر ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہریت یافتہ ڈاکٹرعاصم کے صاحبزادے ڈاکٹر حماد حسین بھی کئی روز سے دبئی میں ہی قیام پذیر ہیں نیب کی ٹیم ان سے اور اسپتال کے دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی ہے چند روز پہلے ہی ڈاکٹرعاصم حسین نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے دبئی میں اپنی جائیداد بیٹے حماد حسین کے نام منتقل کردی تھی ۔ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دائر نیب کے دو ریفرنسز میں ان پر وزارت پٹرولیم کے ماتحت اداروں میں 450ارب روپے کی کرپشن، 9 ارب روپے کی زمینوں ، رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ ، جبکہ تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام ہیں ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے حاصل شدہ ثبوت نیب کورٹ میں پیش کیے جائیں گے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…