فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 13مئی کو فیصل آبا د میں جلسہ عام خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے تیاریا ں شروع کردی ،جلسے کا مقصد پا نامہ لیکس کے حوالے سے کرپشن میں ملوث افراد کے خلا ف عوامی طاقت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر نا ہے۔ پا کستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے جلسہ کے سلسلہ میں بدھ و جمعرات کو ریلی نکا لی جائے گی،اس موقع پر چوہدری عمرفاروق کاہلوں نے اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ چیئر مین عمران خان کی جانب سے تما م ونگز کو بحال کر نے کا خیر مقدم کر تے ہیں اور یہ بہت اچھا اقدام ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام پا کستان تحریک انصاف 13مئی کو ہو نے والے جلسہ میں بھر پو ر شرکت کر کے عمران خان کے ہاتھ مضبو ط کر ئے گی تاکہ وہ ان کر پٹ اور ظا لم حکمرانون کا احتساب کر سکیں۔