اسلام آباد: امریکا میں مس پاکستان ورلڈ 2014ء کا مقابلہ جیتنے والی حسینہ پاکستان پہنچ گئی۔کہتی ہیں مس پاکستان کا ٹائٹل جیتنا ان کا خواب تھا جو پورا ہوا۔امریکہ میں مس پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والی اکیس سالہ عاتکہ فیروز ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حسینہ کا ٹائٹل جیتنے پر انہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی ہے۔عاتکہ فیروز مستقل طور پر امریکی ریاست شگاکو میں مقیم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ فارمیسی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں مگر شوبز ان کا شوق ہے۔مس پاکستان عاتکہ فیروز کامزید کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کے سوفٹ امیج کو متعارف کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں