اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام کی میزبان ریحام خان نے عمران خان کو تیسری شادی سے متعلق دلچسپ مشور دیدیا ۔نجی ٹی وی کے لائیو مارننگ شو میں میزبان نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سوال کیا کہ انہیں تیسری شادی کر لینی چاہے یا نہیں ۔ریحام خان ہاں یا ناں میں سے کوئی ایک آپشن استعمال کر سکتی تھیں ۔ریحام خان نے خندہ پیشانی سے روایتی انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ تلخ تجربات زندگی کا حصہ ہیں انسان کو بہتری کی کوشش کرنی چاہئے۔عمران خان کو تیسری شادی کر لینی چاہئے کچھ لمحے تاخیر کے بعد جب عمران خان کی تصویر کو منٹ کرنے کا کہا گیا تو ریحام خان نے تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگا دیا