لاہور(نیوزڈیسک) جعلی دستاویزات اورزائد المعیاد ویزہ قیام پر سعودی عرب سے ڈپوٹ ہونے والے 80پاکستانی لاہور پہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ 80پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات اورویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے پر سزا بھگتنے کے بعد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا جولاہور پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب سے ڈپوٹ ہونے والوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہاکیا جائے گا۔ڈپوٹ کئے جانے والے80 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔