بولان(نیوزڈیسک) حلقہ این اے267کچھی کم جھل مگسی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نوابزادہ خالد خان مگسی 29630ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند19533ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔نوابزادہ خالد خان مگسی نے 10097کی واضح برتری حاصل کرکے میدان مار لیا ۔پورے حلقے میں ٹرن آؤٹ صرف 38%رہا۔نو منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی نے مبارک باد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے ایک مرتبہ پھر حلقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام کی مہربانی اور اللہ تعالی کے فضل کرم سے کامیابی ملی ہے عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔