لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی رواں برس عالمی الیون ٹیم بنا کر پاکستان میں میچ کھیلے گی جس کا مقصد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور عالمی کرکٹ برادری کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دینا ہے۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس عالمی الیون ٹیم میں پشاور زلمی کیکرکٹرز کے علاوہ کئی دوسرے کرکٹرز بھی شامل کیے جائیں گے اور یہ میچ ملک کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے جس کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان سپر لیگ کے دوران جس غیر ملکی کرکٹر سے بھی بات کی وہ پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے تیار ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے۔پشاور زلمی کے مالک نے کہا کہ جب ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تو انہوں نے ڈیرن سیمی سے بات کی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ بورڈز کی سطح پر تو بات چیت چلتی رہتی ہے لیکن اگر آپ لوگ ہم کھلاڑیوں کو پہلے اعتماد میں لیتے تو یقیناًہم اپنے بورڈ کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے قائل کرنے کے لیے اپنا کردار ضرور ادا کرسکتے تھے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے لوگ بنے ہیں ان حالات میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ ان علاقوں میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے دنیا کو مثبت پیغام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ پہلے دو تین سال تک ٹیموں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن وہ ذاتی طور پر اس بات کے حق میں ہیں کہ کشمیر کی ٹیم کو بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ٹورنامنٹ میں یقیناًہر فرنچائز کو خسارہ ہوا ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معاملے میں اپنی ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کرے کیونکہ نہ صرف مالکان کو بلکہ غیرملکی اور ملکی کرکٹرز کو بھی ٹیکس کی مدد میں 25سے 30فیصد ادائیگی کرنی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہت بڑی انڈسٹری بننے جا رہی ہے لہٰذا ابتدائی مرحلے پر حکومت کو اس میں ٹیکس کی چھوٹ دینی چاہیے جس کے لیے وہ ابھی تک تیار نہیں ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد،سے پشاور اوردیگرشہروں میں میچز،جاوید آفریدی نے خوشخبری سنادی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
-
میانوالی ،بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی ...
-
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ ...
-
’تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع ...
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،اب آرمی ...
-
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
-
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان ...
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر ...
-
اسلام آباد دھماکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست،سری لنکن کرکٹ ...
-
راولپنڈی’ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
-
میانوالی ،بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی نکاح کر ڈالا
-
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ میں آگیا، روکنے کی کوشش، نواز...
-
’تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،اب آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع...
-
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
-
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا
-
اسلام آباد دھماکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ٹیم کو دورہِ...
-
راولپنڈی’ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
-
مسافر بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک
-
شکار پور : گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، باپ اور 2 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق















































