پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کاقتل،خیبرپختونخوامیں اہم اعلان ہوگیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے مقتول اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کی نشست پر پھول رکھے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،ایم پی ایز نے سورن سنگھ کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی سورن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسمبلی کا آج کا اداس ترین دن ہے۔سورن سنگھ دو کمروں کیکرایے کے گھرمیں رہتا تھا۔انہوں نے سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کے لیے مشترکہ قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کا اعلان کرے۔ مشترکہ قرارداد کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سورن سنگھ کی بیوہ اوران کے بچوں کی کفالت کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کو گھردیا جائے گا اور بچوں کے اخرجات بھی پورے کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کے قتل پر بہت دکھ اورافسوس ہوا،سورن سنگھ نے پوری اسمبلی کے اراکین کو دوست بنایا اور ایک دوست کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیو کمار کو کبھی ایم پی اے بننے نہیں دیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…