کالاشاہ کاکو(نیوزڈیسک) آبادی ریانپورہ بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔ کچرے کے ڈھیرسے دھماکہ خیز دو راکٹ برآمد۔ڈی ایس پی سرکل مریدکے کی زیرنگرانی تھانہ صدرمریدکے پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈکی مددسے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنادیئے۔تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکوکی آبادی ریانپورہ میں لوگ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اپنے گھروں کوجارہے تھے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کے قریب ایک کچرے کے ڈھیرپرپڑے ہوئے دودھماکہ خیز راکٹ دیکھ کر بذریعہ فون صدرمریدکے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے محمداکمل تھانہ صدرمریدکے ایس ایچ او اعجازخان اے ایس آئی اصغرعلی ملک سمیت دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے ڈبم ڈسپوزل کی مددسے انہیں ناکارہ بناکرآبادی کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔مذکورہ ڈی ایس پی کے مطابق دھماکہ خیزراکٹس کابرآمدہونا چارروزقبل دہشتگردوں اورجرائم پیشہ افرادکیخلاف کئے گئے سرچ آپریشن کاردعمل ظاہرہوتاہے۔راکٹ برآمدہونے کے بعدپولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرکے مزیدآپریشن کی تیاری شروع کردی ہے۔