کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر تعلم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں اپنے آدمی کو اسمبلی میں داخل کرواکر اسمبلی کی سکیورٹی پر انگلی اٹھانا مناسب عمل نہیں ہے ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی اینکر کی جانب سے کیے جانے والے ڈرامے پر اپنے ردعمل میں نثار کھوڑو نے اقرار الحسن کے سندھ اسمبلی میں ڈرامے کی مذمت کی ہے ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ایک شخص نے یہ عمل کرکے تمام صحافیوں کو سکیورٹی اہلکاروں کی نظر میں مشکوک کر دیا ہے ۔ انہوں نے اے آئی وائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقرار الحسن کے اس عمل کا بھی نوٹس لے ۔