لاہور ( نیوز ڈیسک)تحریک انصاف سے علیحدگی کی افواہیں،چوہدری سرور نے بالاخردو ٹوک اعلان کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے پارٹی سے الگ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، تحر یک انصاف سے زیادہ مضبوط کوئی اور سیاسی جماعت نہیں،تحر یک انصاف میں مکمل جمہو ریت ہے یہاں ہر کسی کو اپنی بات کر نے اور اختلاف کر نیکا حق ہے مگر فیصلے ملکی اور پارٹی مفاد میں اتفاق رائے سے ہوتے ہیں ۔وہ جمعرات کے روز چےئر مین سیکرٹر یٹ میں میڈیا سے کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم سب عمران خان کی قیادت میں ایک پیج پر ہیں ۔لاہور کے یکم مئی کے جلسے کو بھر پور کا میاب بنایا جا ئیگا جسکے لیے میرے سمیت تمام مر کزی اور صوبائی قائدین جلسے میں شر یک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں تحر یک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا اور عمران خان کی قیادت میں ملکی تقدیربدلنے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلاف نہیں بلکہ ہم سب عمران کی قیادت میں متحد ہیں اور یکم مئی کے لاہور کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب ایک پیج پرہیں اور ثابت کر دیں گے کہ لاہور تحر یک انصاف کا گڑھ ہے اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یکم مئی کے بعد اپنے بیٹے کی انتخابی مہم چلانے کیلئے لندن جا ؤں گا ۔