دبئی سٹی (نیوزڈیسک) موبائل بیلنس فراڈ،دبئی سے اہم گرفتاری،تہلکہ خیز انکشافات،دبئی میں شہریوں سے بڑے نقد انعام کیلئے موبائل بیلنس لیکر دوسرے لوگوں کو کم نرخوں پر بیچنے والے پاکستانی گرفتار کرلئے گئے اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس کے کریمینل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسا گینگ پکڑنے کا اعلان کیاہے جو متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بڑا انعام جیتنے کا لالچ دے کر موبائل فون کا کریڈٹ لے رہاتھا ٗ20پاکستانیوں پر مشتمل گینگ اپنے آپ کو ایک مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا ملازم ظاہر کرتاتھا اور موقف اپناتے کہ لاکھوں کا انعام وصول کرنے کے لیے کریڈٹ ٹرانسفر کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ فیصل بن نصیر نے بتایاکہ ملزمان پانچ سے دس ہزار درہم یا اس کے مساوی بیلنس کا تقاضا کرتے تھے ۔پکڑاگیاگینگ النہبہ کے علاقے میں دواپارٹمنٹس میں مقیم تھا ٗ مختلف سمز کا استعمال کرتے تھے اور ایک دفعہ ’شکار‘ کرلینے کے بعد وہ سم ضائع کردیتے تھے ٗملزمان کے رہائشی اپارٹمنٹس سے کئی موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔ اعتراف جرم کے بعد گینگ اراکین نے بتایاکہ وہ حاصل ہونیوالا بیلنس دیگر لوگوں کو کم نرخوں پر فروخت کردیتے تھے ۔پولیس نے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ ایسے واقعات کی اطلاع متعلقہ حکام کودیں ۔