پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کوصرف اس ایک کام سے ’الر جی ‘‘ہو جاتی ہے‘ چوہدری محمدسرور

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو احتساب کے نام سے ’’الر جی ‘‘ہوجاتی ہے وہ اپوزیشن کو دھمکیاں نہیں اپنی کر پشن کا حساب دیں ورنہ عوام کر پشن کر نیوالوں کو حکومتی ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے،کر پشن کیخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہورہی ہے حکمرانوں کو اپناانداز سیاست تبدیل اور کر پشن ختم کر نا ہوگی،تحر یک انصاف پر تنقید کر کے (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار پر پردہ نہیں ڈال سکتی ،یکم مئی کو لاہور میں عمران خان تاریخی خطاب کر یں گے پوری تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر میں یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران جو مر ضی کر لیں کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دےئے بغیر انکی جان نہیں چھوٹ سکتی اور قوم حکمرانوں سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ اپوزیشن کی بات سن لیں ورنہ وہ اپنے لیے خود مسائل پیدا کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہوسکتا (ن) لیگ کی قیادت کو چاہیے وہ حقیقی معنوں میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر یں اور اپوزیشن کے مطالبے کے مطابق کمیشن قائم کیا جائے ورنہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…