پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حلفیہ کہتا ہوں فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،ڈاکٹرعاصم حسین

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ، تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، تمام گواہوں کے بیانات انویسٹی گیشن شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ کرلیے گئے ، کسی کے بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔جمعہ کو نیب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ حلفیہ کہتا ہوں کی فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ، جبکہ صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال سیکیورٹی کے لئے آئے ہوں گے، مجھ سے ملنے نہیں آئے، کوئی اگرسیکیورٹی کا جائزہ لینے آئے اور سلام کرے تو اس کو ملاقات نہیں کہیں گے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نیب اس ملک میں جعلی کیسز بناتا ہے جب کہ میرے خلاف ریفرنس میں 7 اہم دستاویزات غائب ہیں جو لوگ جعلی ریفرنس بناتے ہیں انہوں نے ہی دستاویزات غائب کی ہوں گی، میں یہ سب باتیں کٹہرے میں کھڑے ہوکر کہنے کو تیار ہوں۔میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ۔ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے کوئی انکوائری نہیں کی ۔ میرے خلاف قائم مقدمے کے تمام گواہوں کے بیانات انوسٹی گیشن شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ کر لئے گئے تھے ۔ 22 گواہوں کے کسی بھی بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عدالت کی اجازت سے گیا تھا ۔ بیٹے کے نام پاور آف اٹارنی پر دستخط کئے ہیں ۔ اسے دبئی میں قائم اسپتال چلانے کی اتھارٹی دی ہے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…