کراچی(نیوز ڈیسک ) اینکرپرسن اقرارالحسن نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی انتظامات کاپول کھول دیا، جس کے ردعمل میں انہیں سراہنے کے بجائےگرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کےمطا بق ’سرعام‘ کے میزبان اقرارالحسن نے آج سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات میں نقائص منظرعام پرلے آئے۔
حکومتی نمائندوں کو دکھایا کہ جس سیکیورٹی کے سہارے وہ یہاں بیٹھے ہیں وہ کس قدرناقص ہیں۔سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے اس موقع پربجائے یہ کہ اقرارالحسن کو سراہا جاتا ، اقرارالحسن اوران کے ساتھی کو گرفتار میں لےلیا گیا ہے۔وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ڈی آئی جی ساؤتھ مجیب شیخ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ تحقیقات کرے گی کہ آیا سندھ اسمبلی کے عملے میں سے کوئی شخص اس کاروائی میں شریک تو نہیں ہے اور جو بھی اس معاملے میں شریک ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
اقرار الحسن کو گر فتار کیو ں کیا گیا وجہ سامنے آگئی
29
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں